بابر اعظم کی پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی : وریندر سہواگ

 

وکٹ پر وہ جتنا ٹائم لیتے ہیں یا جو انکا سٹرائیک ریٹ ہے اس حساب سے وہ اس فارمیٹ کیلئے موزوں نہیں کیونکہ وہ چھکا مارنے والے پلیئر نہیں، بہت محتاط کرکٹ کھیلتے ہیں : سابق بھارتی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب  بدھ 19 جون 2024  12:47

بابر اعظم کی پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی : وریندر سہواگ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2024ء )
 
سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کہا کہ میرے الفاظ سخت ضرور ہیں لیکن پاکستانی ٹیم میں بابراعظم کی ٹی20 فارمیٹ میں جگہ کے مستحق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اگر کپتانی نہیں کرتے تو میرے حساب سے ٹی ٹونٹی ٹیم میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی۔

سہواگ کا کہنا تھا کہ وکٹ پر وہ جتنا ٹائم لیتے ہیں یا جو ان کا سٹرائیک ریٹ ہے اس حساب سے وہ اس فارمیٹ کیلئے موزوں نہیں کیونکہ وہ چھکا مارنے والے پلیئر نہیں ہیں کیوں کہ وہ بہت محتاط کرکٹ کھیلتے ہیں

Comments